وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔

گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نیا ایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کے لیے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے۔

اگر دو مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ زیر غور نہیں آئے گا،کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More