سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے موسمیاتی مرکز کے مطابق مملکت میں پیر تک تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقے متاثر رہیں گے۔

مملکت میں رہنے والوں کو محکمہ شہری دفاع نے اس دوران شہریوں کو احتیاط برتنے، بارش کا پانی جمع ہونے والی جگہوں، وادیوں سے دور رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ ریجن کے کچھ علاقے تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے متاثر رہیں گے، ان علاقوں میں میسان، طائف، العرضیات، اضم، رنیہ، تربہ، المویہ اور الخرمہ میں شامل ہیں۔

فضائی آلودگی ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر آ گیا

مکہ مکرمہ شہر، اللیث، القنفذہ، الجموم اور بحرۃ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہونے کی توقع ہے۔ریاض ریجن درمیانی سے شدید بارشوں سے متاثر رہنے کا امکان ہے۔

ریاض، الدرعیہ، ضرما، المزاحمیہ، عفیف، الدوادمی، القویعیہ، شقراء، الغاط، الزلفی، المجمعہ، ثادق، رماح، الرین، حریملاء، الخرج، الدلم، الحریق، حوطہ بنی تمیم، مرات اور الافلاج میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ الجوف، حائل، القصیم، الشرقیہ، الباحہ، تبوک، مدینہ منورہ، عسیر اور جازان میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More