سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی۔
ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے سامان کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے سمارٹ لاکرز(سمارٹ امانت گھر) کی سہولت فراہم کر دی ہے۔
لاکرز دینے کا مقصد دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کو سہولت دینا ہے تاکہ وہ اپنے سامان کو یہاں بحفاظت رکھ کر اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں۔
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کی پیشگوئی
مسجد الحرام میں سامان لے جانے کی ممانعت ہے جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے آنے والے زائرین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اس سہولت سے زائرین اطمینان سے عمرہ یا طواف کر سکیں گے۔
رمضان المبارک میں لاکرز یا سمارٹ امانت گھر کی سہولت زائرین کو 24 گھنٹے دستیاب ہوگی،امانت گھر میں سامان جمع کرانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔