لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہورپھر پہلے نمبر پر آ گیا، شہر میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 259 ریکارڑ کیا گیا۔
شہر کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
نادرا کے ایک ہزار مشکوک خاندانوں کو نوٹسز جاری
لاہور میں صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا،شہر میں چار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک بھر میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔