اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس 677 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار391 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 714 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، انٹر بینک میں 7 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 279 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More