برسلز، پیوٹن اپنے دستخط شدہ معاہدوں سے منحرف ہو سکتے ہیں، فرانسیسی صدر

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

برسلز، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ پیوٹن اپنے دستخط شدہ معاہدوں سے منحرف ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ میں آج واحد سامراجی طاقت روس ہے، یورپ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف موخر کر دیا

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یورپ کے لیے خود مختار دفاعی نظام کی ضرورت ہے، یورپی ممالک کو اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کوسیکیورٹی کے معاملے میں خود انحصاری کی طرف بڑھنا چاہیے، یوکرین کی حمایت اولین ترجیح  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتوں پرانحصار کم کرنے کیلئے دفاعی صنعتوں کو مضبوط کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More