ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان اگلے ہفتے پھر ملاقات کا امکان

ہم نیوز  |  Mar 07, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر ہونے والا تبادلہ خیال تلخ ملاقات کی وجہ بنا، یوکرین روس کیخلاف بڑی عسکری قوتوں سے گہرے تعلقات چاہتا ہے۔

امریکیوں کے قتل میں ملوث داعش کمانڈر گرفتار ، تعاون پر پاکستان کا مشکور ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پچھلے ہفتے ہونے والی ملاقات کے نتیجے کو قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ان کی سرزنش کی گئی  اور وائٹ ہاؤس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی اور امریکی حکام نے ایک اورملاقات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں تاکہ مستقل امن لایا جا سکے، ٹرمپ کے ساتھ معاملات درست کرنا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More