پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام آئے گا۔
سلامتی کونسل میں غزہ اوریمن کی صورتحال پرپاکستانی مندوب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پرمکمل عملدرآمدضروری ہے۔
اسرائیلی یرغمالیوں کو صرف مستقل جنگ بندی کے بدلے رہا کیا جائے گا، حماس
منیراکرم نے کہا کہ پاکستان نےیمن کیلئے مذاکرات اورفوری انسانی امداد فراہمی پرزوردیا ہے اوریمن کی بگڑتی صورتحال پرتشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن تنازع سنگین انسانی اورسیاسی بحران کوجنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پرمکمل عملدرآمدیقینی بنائیں۔