آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اسٹیو اسمتھ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی جاری رکھیں گے، اسٹیون اسمتھ نے آسٹریلیا کی جانب سے 170 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں۔
آسٹریلوی بلے باز نے 154 اننگز میں 5 ہزار 800 رنز بنا رکھے ہیں۔ ان کا ون ڈے میں ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ اسکور 164 رنز ہے، انہوں نے اپنے ون ڈے کیرئیر میں 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں تین گیندوں پر چار وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ
ون ڈے میں انہوں نے 28 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں، ان کی بہترین باؤلنگ 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہیں۔ ان کا اصل نام اسٹیون اسمتھ ہے لیکن وہ اسٹیو اسمتھ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے لیگ اسپنر کی حیثیت سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور سر ڈونلڈ بریڈمین کے بعد آسٹریلیا کے بہترین بلے باز بن گئے۔
اسٹیواسمتھ نے اس موقع پرکہا کہ دو ورلڈ کپ جیتنا شاندار لمحہ تھا، شاندار سفر کے ہ رلمحے سےلطف اندوز ہوا۔