لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے ہوئے اور مہنگائی میں کمی ہوئی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے 365 دن کا ہر روز عوامی ریلیف کی خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا۔ اور وزیر اعظم کی قیادت میں ایک سال میں پاکستان نے شاندار سفر طے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 ماہ میں معاشی معجزے ہوئے اور مہنگائی کم ہوئی۔ جبکہ ن لیگی حکومت میں ہر دن ملک کو خوشحال مستقبل کے قریب لاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم ، وزیراعلیٰ نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگی حکومت واحد جمہوری قوت ہے۔ اور ن لیگ ہی پاکستان کو ترقی دے سکتی ہے۔