امریکی صدر کا بیان پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا اعتراف خوش آئند ہے۔ اب پاکستان کی انسداد دہشتگردی میں قربانیوں کو بھی عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ دہشتگردی کے خلاف قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کے قتل میں ملوث داعش کمانڈر گرفتار ، تعاون پر پاکستان کا مشکور ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قیادت اور عوام پُرعزم ہیں۔ جبکہ امریکہ کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔ اور پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار اداکیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More