پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں تین گیندوں پر چار وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ

ہم نیوز  |  Mar 05, 2025

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں تین گیندوں پر چار وکٹیں گرنے کا منفرد واقعہ ہوا۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں کھیل کے پہلے روز پی ٹی وی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں۔

پی ٹی وی کے فاسٹ باؤلرمحمد شہزادنے اننگز کے 27 ویں اوور کی تیسری گیند پر عمر امین کو آؤٹ کیا، ان کی اگلی ہی گیند پر فواد عالم آؤٹ ہو گئے۔

نہیں چاہتامیرا بیٹا بھی کرکٹر بنے، عمراکمل

محمد شہزاد کی پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا، اس طرح پانچویں گیند پر محمد شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کر دیا، اس کے ساتھ انہوں نے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

پی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کی یکے بعد دیگر تین گیندوں پر چار وکٹیں گرا دیں، واضح رہے کہ کرکٹ قانون کے مطابق وکٹ گرنے یا کسی بیٹر کے ریٹائر ہونے کے بعد نئے بیٹر کو تین منٹ کے اندر وکٹ پر پہنچنا ہوتا ہے نہ پہنچنے کی صورت میں اسے آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More