ایک ارب ڈالر کی قسط پر اہم پیشرفت ، آئی ایم ایف وفد کل اسلام آباد پہنچے گا

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن کل اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان پہلے مرحلے میں تکینیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیر اعظم سے ملاقات

عالمی مالیاتی ادارے کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں دو ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ مذاکرات کے دوران وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی پیش کرے گا۔ جس سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

وفد کے وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سمیت مختلف اداروں کے ساتھ مذاکرات شیڈول ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More