پختونخوا کی معاشی صورتحال باقی صوبوں سے بہتر ، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کے برابر بھی نہیں ، علی امین

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود ہماری حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے صحت کارڈ پلس دیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔

صوبے کی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے مائننگ کمپنی بنا لی ہے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چار ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو دو لاکھ روپے دے رہے ہیں، پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More