محسن نقوی کا تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹنگ اسکلز اور پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ جبکہ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت، فنٹس سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ہیں۔ اور کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹریننرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے لیے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More