رجب بٹ مشکل میں پھنس گئے

سچ ٹی وی  |  Mar 01, 2025

پولیس نےیوٹیوبررجب بٹ،حیدر شاہ اورمان ڈوگرسمیت دس افراد کےخلاف دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کےمقدمےمیں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید نےبتایا رجب بٹ اورساتھیوں نے مدعی کو ٹک ٹاک پر ہراساں کیا دھمکیاں دیں،وقوعہ کےمطابق مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی،مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنے کے لیے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ،مان ڈوگر،حیدرشاہ کے خلاف مقدمہ یوٹیوبر عمر بٹ نے درج کروایا،ملزمان عبوری ضمانت کرواکے شامل تفتیش ہوچکے،مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کےساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More