سونا دوسری بار سستا۔۔ 1 تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Feb 27, 2025

سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی!

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہی جھٹکے میں 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر سستا ہوکر 2887 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More