گرمی ہوگی یا بادل۔۔ رمضان میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Feb 25, 2025

کراچی کے شہریوں کے لیے رمضان المبارک کے دوران موسم کے بدلتے رنگ کسی امتحان سے کم نہیں ہوں گے۔ محکمہ موسمیات سندھ کے مطابق، رمضان کا پہلا عشرہ نسبتاً خوشگوار رہے گا، لیکن جیسے جیسے مہینہ آگے بڑھے گا، گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان کے آخری دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ سندھ کے دیگر جنوبی علاقوں میں پارہ 40 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔ ایسے میں روزے داروں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا، خاص طور پر آخری عشرے میں جب عبادات بھی اپنے عروج پر ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے فوکل پرسن کے مطابق، صبح کے وقت کراچی میں ہلکی دھند چھانے کا امکان ہے، لیکن جیسے ہی دن چڑھے گا، درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرین شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ روزے کے دوران خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے افطار اور سحری میں زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، تاکہ گرمی کے ممکنہ اثرات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More