یمنیٰ زیدی نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

سچ ٹی وی  |  Feb 25, 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی کامیابی کا سفر ایک سال بعد بھی جاری ہے۔

گزشتہ برس کانز فلم فیسٹیول میں 2 اعزاز اپنے نام کرنے والی اس فلم نے اب ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا میں بھی 2 اعزازات حاصل کر لیے۔

ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلوریڈا نے بہترین فیچر فلم کے اعزاز کے لیے ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کو چن لیا جبکہ اس فلم کی مرکزی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، یہاں کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ زندگی ہے۔

یہ فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے، اس کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More