ہنس ایسے رہا ہے جیسے ایوارڈ ملا ہو۔۔ اکلوتے بیٹے کو ہتھکڑی لگ گئی! ساجد حسن کی تربیت پر کیا سوال اٹھ گئے؟

ہماری ویب  |  Feb 25, 2025

"میرا ایک ہی بیٹا ہے، میں کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں، کام بھی رک چکا ہے، اور محلے والوں نے بھی دوری اختیار کر لی ہے۔ میرے بیٹے پر الزامات ہیں، مگر ابھی تک کچھ ثابت نہیں ہوا، پھر بھی سوسائٹی نے ہم سے تعلق ختم کر لیا ہے۔"

یہ کہنا ہے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار ساجد حسن کا جو اس وقت زندگی کا سخت ترین وقت جھیل رہے ہیں۔ ۔ ان کے واحد بیٹے ساحر حسن کی 22 فروری کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتاری کے بعد نہ صرف وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، بلکہ معاشرتی بائیکاٹ، مالی مشکلات اور تنہائی کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔

عدالتی احاطے میں باپ اور بیٹے کی ملاقات – جذباتی مناظر!

ساجد حسن جب اپنے بیٹے سے عدالت میں ملنے پہنچے، تو ایک ویڈیو ریکارڈ کی گئی، جس میں ان کی بے بسی، باپ کی محبت اور دکھ واضح طور پر جھلک رہے تھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، اور لوگوں کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

"الزامات ثابت نہیں ہوئے، مگر سوسائٹی نے ہمیں مجرم بنا دیا"

اپنے بیٹے کے کیس پر بات کرتے ہوئے ساجد حسن نے شکوہ کیا کہ "ابھی تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا، مگر لوگوں نے ہم سے تعلق توڑ لیا ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے بیٹے کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی، اور اس کیس کو کسی اور بڑے کیس سے جوڑنا سراسر ناانصافی ہے۔

فوٹوگرافرز کی فرمائش، عدالت میں تصویر، اور سوشل میڈیا پر ردعمل

جب ساجد حسن عدالت میں اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھے، تو فوٹوگرافرز نے ان سے تصویر لینے کی درخواست کی، اور انہوں نے بیٹے کے ساتھ تصویر بنوا دی۔ مگر یہ لمحہ بھی لوگوں کی گرفت سے نہ بچ سکا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ملزم کے چہرے پر کسی شرمندگی کے بجائے مسکراہٹ ہے جیسے وہ بھی شاہ رخ جتوئی کی طرح وکٹری کا نشان بناتے ہوئے چھوٹ جائے گا۔ جبکہ ساجد حسن کی تریبیت پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیسے اکلوتے بیٹے کی پرورش کی کہ وہ منشیات فروشی جیسا گھناؤنے جرم میں ملوث ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More