ویرات کوہلی نے جو کیا ہمیں اس پر کوئی حیرانی نہیں،روہت شرما

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے جو کیا ہمیں اس پر کوئی حیرانی نہیں،اس نے آج جس طرح کھیلا اسی کے لیے جانے جاتے ہیں،وہ اپنے ملک کی نمائندگی سے محبت کرتے ہیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز نے اچھی بالنگ کی،بالرز نے پاکستان کو کم ٹوٹل تک محدود رکھا،بالرز نے شروع میں وکٹیں حاصل کیں جس سے فائدہ ہوا۔

شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا،محمد رضوان

ہمارے اسپنرز نے اپنے تجربے سے پاکستانی بیٹرز کو باندھ کر رکھا،کلدیپ،اکشر پٹیل،محمد شامی اور پانڈیا نے اچھی بالنگ کی۔

ہمارے کھلاڑی اس فارمیٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں،جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More