معروف گلوکار شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

سچ ٹی وی  |  Feb 23, 2025

بھارت کے نامور پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم 'شانکی سردار' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم 'شانکی سردار' کی یادگار ہے، ایکشن کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں اپنے چاہنے والوں کیلئے محنت کروں گا۔

گلوکار کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More