آسی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہو گا۔
دونوں ٹیموں نے جیت کیلئے بھرپور تیاری کی ہے ، دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اس بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی۔ بابر اعظم ٹریننگ کے لیے باہر نہیں آئے، انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ کی۔
انگلینڈ کو شکست: آسٹریلیا نے 352 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا
بھارت بنگلہ دیش کیخلاف اپنا پہلا میچ جیت چکا ہے ، جبکہ پاکستان کو پہلے میچ میں شکست ہوئی ہے اسلئے پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ۔
چیمپئنز ٹرافی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 3 بار پاکستان جبکہ 2 بار بھارت کو فتح حاصل ہوئی۔