بجٹ کی تیاری شروع کر دی ، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے پر غور کرینگے ، وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Feb 23, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے ،آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے پر غور کریںگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری شروع کر دی ، ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس کے نظام میں بہتری آئی ہے، ریئل اسٹیٹ میں بھی ٹیکس بہتری آئی ہے۔

ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا ، سب کو ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہو گا ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سٹہ بازی ریئل اسٹیٹ میں نہیں چلنے دیں گے، تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کام کر رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہے، اسٹاک اوپر جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب، دبئی، واشنگٹن میں سب سے ملاقاتیں ہوئیں، اوور سیز میں کوئی ناراضگی نہیں، ملک میں 35 ملین تک ترسیلات زر پہنچ چکی ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ملک کو پرائیویٹ سیکٹر ہی آگے لے کر جائے گا۔

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہر مکمل سپورٹ اوردعائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کھل کر اور جم کر کھیلے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More