کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی پر ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سچ ٹی وی  |  Feb 23, 2025

مقبول اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اگرچہ گزشتہ ہفتے ہی شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم ان کی جانب سے شادی کی تقریبات میں رقص کرنے کی ویڈیوز اب سامنے آئی ہیں۔

دونوں نے مسجد الحرام میں نکاح کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد اب شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کردیں۔

دونوں کی جانب سے شادی کی تقریبات میں باراتیوں کی طرح ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کو خانہ کعبہ کے احاطے میں نکاح کرنے کے بعد شادی کی دیگر تقریبات میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی شادی کی تقریبات میں بھارتی گانوں پر ڈانس کرنے اور نکاح خانہ کعبہ میں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں زیادہ تر افراد نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی شادی کو سب سے اچھا بھی قرار دیا۔

دونوں کی جانب سے شادی کی تقریبات میں ڈانس کرنے کی مختصر ویڈیوز میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو ایک ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں نے زیادہ تر بھارتی گانوں پر شادی کی تقریبات میں ڈانس کیا جب کہ دیگر شوبز شخصیات نے بھی ان کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور انہوں نے بھی ڈانس میں ان کا ساتھ دیا۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے 12 فروری کو نکاح کی تصدیق کی تھی جب کہ ان کی شادی کی تقریبات اس سے قبل ہی کراچی میں شروع ہوگئی تھیں۔

دونوں کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ دو ہفتوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جب کہ اب دلہا اور دلہن کی جانب سے اپنی ہی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More