امریکا نے منجمد کی گئی 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کی غیرملکی امداد جاری کردی جس میں پاکستان کیلئے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد زیادہ ترسیکیورٹی اور انسداد منشیات کے پروگراموں کیلئے ہے،اس میں صرف محدودانسانی امداد شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےعہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد غیر ملکی امداد پر 90 دن کی پابندی عائد کی تھی۔
امریکا نے پاکستان کی امداد معطل کر دی ، کئی اہم منصوبے متاثر
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی امداد کیلئے 243 پروگراموں کو استثنیٰ ہےجن کی مالیت 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین اورافغانستان کیلئے کسی امدادی پروگرام کو پابندیوں سے استثنیٰ نہیں دیا گیا۔