وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، بھارت کو پیچھے چھوڑیں گے۔
ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وزیراعظم نے ابتدائی کلمات سرائیکی میں کہے اور سرائیکی شعر پڑھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر دلی خوشی ہو رہی ہے، والہانہ اور پرتپاک استقبال پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کا مشکور ہوں، ہم نے عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا، نواز شریف کا وژن صرف پاکستان کی ترقی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کی ترقی نوازشریف کے دور میں ہوئی،ترقی پاکستان کامقدر بن چکی ہے، مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہی ہے،اس موقع پر وزیراعظم ڈی جی خان میں کینسر اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ پورے پنجاب میں اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، مریم نواز پنجاب کے گھر گھر میں ادویات پہنچا رہی ہیں، مریم نواز ہر گھر کی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں، 2010 کے سیلاب میں ہم نے جنوبی پنجاب میں دن رات کام کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے سیاست قربان کی لیکن ریاست کو قربان نہیں ہونے دیا،موجودہ حکومت میں مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآگئی ہے، جب اقتدار سنبھالا تو ملک میں مہنگائی 40فیصد پر تھی،آج ملک میں مہنگائی کم ہوکر2فیصد پر آگئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کیساتھ ترقی نہیں کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب باہر جاتا ہوں تو دعا کرتا ہوں برادر ملک کے سربراہ یہ نہ سمجھیں کچھ مانگنے آیا ہوں، پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم خون پسینہ بہا کر ملک کو عظیم بنائیں گے، ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ پاکستان کو عظیم بنائیں گے،بھارت کو پیچھے چھوڑیں گے۔
آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کاکوٹہ نوازشریف نے باقی پنجاب سے زیادہ رکھا، ملک میں اب ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا، عوام کو اسپتال،دانش اسکول،مفت دوائیاں اورلیپ ٹاپ دیے، انہوں نے راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کااعلان بھی کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی ہے تاکہ پورے ملک کو نقصان پہنچے، ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، پاکستان کی ترقی سب کے سامنے ہے، میرے لیے تمام صوبے برابر ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ جب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوتی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔