آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا اہم میچ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق کل بروز اتوار بارش کا کوئی امکان ہے البتہ موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔
کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات میں جبل جیس اور راس الخیمہ میں تیز بارش ہوئی تھی اور ژالہ باری بھی ہوئی تھی، پاک بھارت کے اہم میچ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
پاک بھارت میچ کراچی اور سندھ میں کن جگہوں پر بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا؟
اس اہم مقابلے کے لئے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے، یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لئے جیتنا ضروری ہے، شکست کی صورت میں اگلے مرحلے میں پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔
بھارت کے بعد پاکستان کا صرف بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ میچ ہے، پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر بھی اس وقت اپنے گروپ میں سب سے آخر میں موجود ہے۔