ٹرمپ نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئرفورس سمیت 5 جرنیل برطرف کر دیے

سچ ٹی وی  |  Feb 22, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس کیو براؤن کو عہدے سے برطرف کر دیا، جب کہ 5 دیگر ایڈمرلز اور جرنیلوں کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

جنرل چارلس براؤن امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے، وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنرل چارلس براؤن کے 16 ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ائیر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو چارلس براؤن کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا کہا ہم نے یوکرین جنگ پر اپنا خزانہ خرچ کیا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی امریکی سرمایہ کاروں کو معدنیات تک رسائی دینے کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More