نئے صوبے پاکستان کی قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہیں،ماہرین

ہم نیوز  |  Feb 20, 2025

آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین نے پاکستان میں انتظامی اصلاحات پر زوردیا۔

کانفرنس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ نئے صوبے پاکستان کی قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہیں،پنجاب 196 ممالک سے بڑا ہے جس کے باعث وسائل کی مساوی تقسیم کے لیے نئی حد بندی ناگزیر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈکیخلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

تجزیہ کاروں نے رائے دی کہ نئے صوبے بنانے کے لیے پارلیمنٹ کو قیادت کرنی ہوگی، نئے انتظامی ڈھانچے سے عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے بہتر طرزِ حکمرانی ممکن ہوگی،پاکستان میں صوبوں کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے ، انتظامی ڈویژنز کو صوبوں میں بدلنے سے گورننس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور انتظامی مسائل سے عوام میں بےچینی بڑھ رہی ہے،نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تجویزدیتے ہوئے ماہرین نے انتباہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو مستحکم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری

نئے صوبوں سے گورننس کے بحران کا خاتمہ اور عوامی بہبود میں بہتری متوقع ہے،بیوروکریسی کی مداخلت مقامی حکومتوں کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More