یہ تو صرف شروعات ہے، واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہو گی، فخر زمان

ہم نیوز  |  Feb 20, 2025

کراچی: قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا ہے کہ یہ تو صرف شروعات ہیں۔ واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں۔ تاہم مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور خواب ہے۔ اور یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، سندھ حکومت کا پاک بھارت میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا فیصلہ

فخر زمان نے کہا کہ موقع دینے پر مشکور ہوں۔ اور میں گھر سے سبز رنگ میں اپنے لڑکوں کی حوصلہ افزائی کروں گا۔ یہ تو صرف شروعات ہیں واپسی دھچکے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔

فخر زمان کی جگہ امام الحق کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کا نام آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو دیا جس کے بعد کمیٹی نے امام الحق کے نام کی منظوری دے دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More