کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ پانی کی بوتلوں کے رنگین ڈھکن مختلف کیوں ہوتے ہیں؟ شاید آپ نے کبھی ان پر زیادہ دھیان نہ دیا ہو، مگر ان رنگوں کا استعمال صرف خوبصورتی کے لیے نہیں کیا جاتا۔ ہر رنگ کا ایک خاص مقصد ہوتا ہے۔
نیلا ڈھکن:
اگر آپ کو پانی کی بوتل پر ہلکے نیلے رنگ کا ڈھکن نظر آئے، تو جان لیں کہ یہ بوتل پینے کے پانی (منرل واٹر) کے لیے مخصوص ہے۔
سبز ڈھکن:
سبز رنگ کا ڈھکن پانی میں کسی فلیور کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے، یعنی بوتل میں ذائقہ دار پانی موجود ہے۔
سفید ڈھکن:
سفید ڈھکن والی بوتل میں پانی کو مشین کے ذریعے صاف کیا گیا ہوتا ہے، یہ عام طور پر فلٹر شدہ پانی ہوتا ہے۔
کالا ڈھکن:
کالا رنگ کا ڈھکن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بوتل میں الکلائن پانی ہے، جو عام پانی کی بوتلوں سے زیادہ مہنگا اور صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
پیلا ڈھکن:
پیلا رنگ کا ڈھکن پانی میں وٹامنز اور الیکٹرولائٹس کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے، یعنی یہ پانی جسم کے توانائی کے لیے اچھا ہے۔
تو اگلی بار جب آپ پانی کی بوتل خریدیں، تو صرف رنگین ڈھکن کو دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ اس میں کیا خاص بات ہو سکتی ہے!