پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق نواب یوسف تالپور کافی عرصہ سے علیل تھے،وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
عمران خان مزید10،8مہینے جیل میں رہیں گے،فیصل واوڈا
صوبائی وزیرایکسائز مکیش کمار چاولہ نے پی پی پی رہنما، سینیئر سیاستدان ایم این اے نواب یوسف تالپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا،انہوں نے نواب یوسف تالپور کے فرزند نواب تیمور تالپور و دیگر لواحقین سمیت سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت کیا۔
مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ نواب یوسف تالپور کا انتقال پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں،نواب یوسف تالپور ایک زیرک سیاستدان اور کئی مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔
سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
نواب یوسف تالپور کی پارٹی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ نواب یوسف تالپور کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔