داعش خراسان سے عبوری افغان حکومت سمیت پورے خطے کو خطرہ ہے

سچ ٹی وی  |  Feb 19, 2025

داعش خراسان افغانستان میں کمزور علاقائی کنٹرول کا فائدہ اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف عبوری افغان حکومت (IAG) بلکہ پورا خطہ خطرے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ضلع کنڑ کی تحصیل چھپا درہ میں داعش خراسان کے کمانڈر گل ناظم عرف مولوی ذاکر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں IAG کے خلاف دہشتگرد سرگرمیاں بڑھانے، کنڑ اور ننگرہار میں اپنے اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے اور بعض افغان طالبان رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

افغان عبوری حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بڑھتے ہوئے خطرے کا فوری اور مؤثر مقابلہ کرے. داعش خراسان اور ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور موقع ملتے ہی نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More