آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ناصر حسین،این اسمتھ ، این بشپ ، روی شاستری اورایرون فنچ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 4ہزار200 روپےکا ہوگیا
میتھیو ہیڈن، رمیز راجہ ، میل جونز، وسیم اکرم،بازید خان،کیٹی مارٹن ،شان پولک اوراطہر علی خان بھی پینل کا حصہ ہونگے۔
واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلزمیں فیلڈ امپائرر کیلئے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لئے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناوراوررانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے
قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرزکا تقررکیا گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔