لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں اجلاس ہوا۔ جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے تمام تر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم مطمئن ہیں، وہی قومی ٹیم کی اوپننگ کریں گے، محمد رضوان
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اور تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لیے باعث افتخار ہے۔ جبکہ اسٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے لیے ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔