ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

ہیکرز کی جانب سے مختلف براوزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ  ہیکرز کی جانب سے 16 عام براوزر ایکسٹینشنز کو ہیک کیا گیا ہے،آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز اور وی پی این ایکسٹینشنز ہیکرز کا نشانہ بن رہی ہیں۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

ان میں چیٹ جی پی ٹی، چیٹ جی پی ٹی فور، بارڈ اے آئی،وی پی این سٹی، انٹرنیکسٹ وی پی این، فلیکس ویڈیو ریکاڈر،بل مارکنگ، وائس سروسز ،ریڈنگ موڈز اور آٹومیشن ٹولز سے متعلقہ ایکسٹینشنز شامل ہیں۔

صارفین صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال اور استعمال کریں،ایکسٹینشنز انسٹال کرنے سے پہلے ان کے اختیارات اور ریٹنگز کا بغور جائزہ لیں،متاثرہ ایکسٹینشنز استعمال کرنے سے گریز اوراس کا متبادل تلاش کریں۔

سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 4ہزار200 روپےکا ہوگیا

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سیکیورٹی خطرات کو کم کرنے کیلئے ایکسٹینشنز کی اجازتوں کو محدود کریں،ایکسٹینشنز کی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر ضروری ایکسٹینشنز ہٹادیں۔

صارفین مستند اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس انسٹال کریں،این ٹی آئی ایس بی نے  صارفین کو مفت ایکسٹینشنز انسٹال کرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More