مخالفین کو گالم گلوچ اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نواز شریف

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا مخالفین کو گالم گلوچ اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی موجود تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔ اور سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی۔ مہنگائی میں مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔ اور شہباز شریف کی محنت کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔ وقت نے ثابت کیا مخالفین کو گالم گلوچ اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سیاسی، دفاعی اور ترقی کے میدان میں خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں۔ اور اگر ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا۔ ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو عوام کو تکلیفیں نہ جھیلنا پڑتیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قیادت، جماعت اور پنجاب کے عوام کا اعتماد بڑی ذمہ داری ہے۔ جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمت کے معیار پر پورا اترنا آسان نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More