سوات اور گردو نواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 166 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز پاک افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ضلع سوات و گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلہ کی گہرائی 80 کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز لوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت 3 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More