ہم نیوز | Feb 18, 2025
تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے، رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے، لوگ زمینیں فروخت کر کے ملک چھوڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کے عمل کو روکا گیا ، تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں، رمضان کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More