موٹر سائیکل رکشہ یا لوڈر رکشہ چلاتے ھوئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

لاہور میں موٹر سائیکل سواروں کے بعد اب موٹر سائیکل رکشہ یا لوڈر رکشہ چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا۔

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ لوڈر رکشہ اور مو ٹر سائیکل رکشہ چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ آگاہی مہم چلائیں گے بریفنگ دیں گے اور رکشتہ والوں کو ہیلمٹ پہنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے پیر سے مو ٹر سا ئیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More