فیصل بینک اور اسپیشل اولمپکس پاکستان کا لاہور میں پہلی مرتبہ میراتھن کرانے کا اعلان

ہماری ویب  |  Feb 17, 2025

لاہور، 17 فروری،2025: پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی) کے تعاون سے لاہور میں پہلی مر تبہSOPیونائیفائیڈ میراتھن منعقد ہوگی۔ اس تاریخی تقریب کا مقصد خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا اور کھیلوں کی متحد طاقت کے ذریعے معاشرتی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

کراچی میں گزشتہ 10 برس کے دوران میراتھن کی زبردست کامیابی کے بعد اب فیصل بینک اسے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرانے جارہا ہے۔ یونیفائیڈ میراتھن روایتی کھیلوں کے مقابلوں سے کہیں بڑھ کر ہے، جو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں تمام صلاحیتوں کے حامل افراد ایک ساتھ مقابلہ کرتے ہیں، رکاوٹوں کو توڑتے ہیں اور حقیقی اسپورٹس مین اسپرٹ کے تصور کو ایک نئی جہت دیتے ہیں۔

ایونٹ 23 فروری 2025 کو ڈی ایچ اے فیز 9 لاہور میں ہوگا، جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی، رضاکار اور تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ میراتھن میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے لاہور میں منتخب مقامات پر رجسٹریشن اسٹالز لگائے گئے ہیں، جہاں ایونت کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور موقع پر ہی رجسٹریشن بھی کی جارہی ہے۔

یونائیفائیڈ میراتھن جامع معاشرتی طاقت کا مظہر ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ کھیل کس طرح فاصلے ختم اور باصلاحیت لوگوں کو مختلف طریقوں سے سراہ سکتے ہیں۔ اس اقدام کو لاہور تک وسعت دے کر فیصل بینک اور اسپیشل اولمپکس پاکستان اپنے مشترکہ وژن کو مزید مستحکم کر رہے ہیں، جس کا مقصد ایک ایسے معاشرے کی تشکیل دینا ہے جہاں ہر فرد کو، چاہے کسی بھی صلاحیت کا حامل ہو، آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کا مساوی موقع مل سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More