کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو ، چیف جسٹس سربراہ ہونگے

ہم نیوز  |  Feb 17, 2025

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نو تشکیل کر دی ہے۔ چھ رکنی کمیٹی کی سربراہی خود چیف جسٹس کریں گے۔

نئی کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس شفیع صدیقی کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی شامل ہوں گے۔

عمران خان کا خط ججز کمیٹی کو بھجوا دیا ، آئینی بینچ نے ہی معاملے کو دیکھنا ہے ، چیف جسٹس

نئی تشکیل شدہ کمیٹی عدالتی امور کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More