بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے،شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز  |  Feb 17, 2025

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’کوئسچن آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا  کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی۔

شاہی قلعہ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو بات کریں گے میں قبول کروں گا،میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تھا،مسلم لیگ ن نے جو راستہ اپنایا ہے میں اس سےاتفاق نہیں کرتا۔

نوازشریف کے ساتھ میرا 35سال کا تعلق تھا،جو آئین کی بالادستی ،شفاف الیکشن اور ملکی ترقی کی بات کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا کسی مسئلے کا حل نہیں،ایک صوبائی حکومت دارالحکومت پر حملہ آور ہورہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے،سب کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

ملکہ کوہسار مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں،آپ کی جماعت کے رہنما پارلیمان میں بیٹھے ہیں وہ وہاں بات کیوں نہیں کرتے۔

پارلیمنٹ میں بھی زبان بندی ہے، کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا،بانی پی ٹی آئی بھی یہی کام کرتے تھے، اس وقت بھی بولنے کی اجازت نہیں تھی۔

پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے

میں بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے سے نہیں روک سکتا لیکن آرمی چیف کو لکھنے کا مقصد کیا ہے؟جہاں ملک کا مفاد آتا ہے وہاں آپ کو اپنے مفاد کو پیچھے کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More