سی ڈی اے میں اربوں روپے کے پلاٹس کی مشکوک منتقلی کا انکشاف

ہم نیوز  |  Feb 16, 2025

سی ڈی اے میں اربوں روپے کے پلاٹس کی مشکوک منتقلی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں 22 سرکاری پلاٹس کی مشکوک شخص کو منتقلی کی گئی،مشکوک شخص نے شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کرکے بائیس پلاٹس اپنے نام کرلیے۔

پٹرول ایک روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لٹر سستا کردیا گیا

اربوں روپے مالیت کی جائیداد کی مشکوک منتقلی پر سی ڈی اے نے کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا، چیئرمین سی ڈی اے  نے خط کے ذریعے کہا کہ ایف آئی اے معاملے کی چھان بین کرے۔

ترجمان نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کی کہ چیئرمین کے نوٹس پر معاملے کی چھان بین ہورہی ہے،معاملہ مزید تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بھیجا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More