مالی میں سونے کی کان بیٹھنے سے 48 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

ہم نیوز  |  Feb 16, 2025

افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کان سے غیر قانونی طور پر سونا نکالا جا رہا تھا۔ مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، کان میں دب جانے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بعض متاثرین پانی میں جا گرے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی جس کی پیٹھ پر اس کا بچہ موجود تھا۔

ایران ، کوئلے کی کان میں دھماکا ، 51 افراد جاں بحق ، 17 زخمی

مالی کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن یہاں سونے کی کانوں کے ارد گرد اکثر لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اسی ماہ ہونے والے ایک حادثے میں 10 خواتین ہلاک ہو گئی جبکہ پچھلے سال اسی قسم کے حادثات میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More