گورنر سندھ نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

ہم نیوز  |  Feb 16, 2025

کراچی: گورنر سندھ نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام خط لکھ دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے۔ اور حال ہی میں 4 شہریوں کی ٹریفک حادثات میں ہلاکت سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا حکم ہے کہ ہیوی ٹریفک صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک شہر میں داخل نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں تو پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، آرمی چیف

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حکم کے باوجود اس پر عملدرآمد میں عدم تسلسل کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اور امید ہے کہ سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More