خیبر پختونخوا حکومت کے وفود کے دورہ افغانستان کیلئے ٹی او آرز تیار

ہم نیوز  |  Feb 16, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے وفد کے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے 2 وفود جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول ساز گار بنانے اور سفارتی امور نمٹانے کے حوالے سے کام کرے گا ، دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہو گا۔

پشاور ہیلتھ سٹی منصوبہ،لائف انشورنس پروگرام متعارف ،خیبر پختونخوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

انہوں نے بتایا کہ وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی کو مضبوط کرنا اور اقتصادی اور معاشرتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس حوالے سے رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن بھی ہوں گے ، خیبر پختونخوا حکومت مذاکرات کے لیے وفاقی حکومت سے رابطے میں رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More