کراچی ، 4 خواتین کو عمرے کی آڑ میں سعودی عرب اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

ہم نیوز  |  Feb 16, 2025

کراچی ایئر پورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ایف آئی اے نے چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا۔

شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی کو عمرے کی آڑ میں سعودیہ بھجوانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے جو پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازمہ ہے۔

انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک بھیک مانگنے پر 3 سے 10 سال قید ہو گی ، سینٹ سے بل منظور

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More