پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔
کرک ، نشے کے عادی ملزم نے باپ ، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا
واضح رہے ایک ماہ قبل بھی پشاور کے علاقوں پشتخرہ اور تہکال میں ذاتی دشمنی اور جائیداد تنازع پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے ، دونوں واقعات میں 5 ، 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔